اسلام آباد (نیٹ نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کی سمری بھی بھجوا دی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ عارف علوی کے خطاب سے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔