معمر خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس افسر کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

Sep 07, 2019

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)معمر خاتون سے بد سلوکی کرنے والے پولیس افسر کاجسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ۔جمعرات کے روزآئی جی آفس کے باہر ضعیف العمر خاتون سے اے ایس آئی آصف نے بدسلوکی کی، گالیاں دیں جس پر پولیس اہلکار کو اعلیٰ افسر کی ہدایت پر معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز اے ایس آئی آصف کو ضلع کچہری مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ فاضل جج نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کوجسمانیریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں