اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جموں وکشمیر پیپلز لبریشن موومنٹ کی رکن شہلا راشد کو بھارتی فوج نے بغاوت کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جواں سال خاتون لیڈر شہلا راشد نے ایک ٹویٹ میں الزام لگایا تھا کہ بھارتی فوجی کشمیر میں ایک گھر میں زبردست گھس گئے اور اس کے گھر کی تلاشی لی۔ شہلا راشد نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ چار کشمیری نوجوانوں کو ایک فوجی مرکز میں بلایا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔ شہلا راشد کو ایک وکیل کی شکایت پر گرفتار کرکے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا اور اسے خصوصی تفتیشی مرکز میں رکھا گیا۔
مظالم اجاگر کرنے کی سزا‘ بھارتی فوج نے پیپلز لبریشن موومنٹ کی کارکن شہلا راشد کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر لیا
Sep 07, 2019