ملتان (سپیشل رپورٹر) تیزاب گردی کے واقعات تھم نہ سکے، شور کورٹ کی رہائشی لڑکی پر تعلقات قائم نہ کرنے پر نوجوان نے تیزاب پھینک دیا۔ تفصیل کے مطابق شور کوٹ کی رہائشی 16 سالہ اقرا پر گھر میں گھس کر نوجوان عبدالمنان نے تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔ اقرا کو گزشتہ روز نشتر ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ شورکوٹ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ برن یونٹ کے ڈاکٹرز کے مطابق اقراء کا چہرہ اور جسم 80 فیصد جھلس گیا ہے، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہے، اور لواحقین کی جانب سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے اور مقدمہ میں 7 اے ٹی اے لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔