حافظ آباد: جائیداد کی خاطر بھائیوں کے ہاتھوں 10 سال سے قید خاتون بازیاب

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں بھائیوں نے سگی بہن پر ظلم کی انتہا کر دی۔ جائیداد ہتھیانے کی خاطر بہن کو دس سال تک کمرے میں قید کئے رکھا۔ خاتون ذہنی توازن کھو بیٹھی۔ پولیس نے خاتون کو بازیاب کروا کر اس کے بھائی اور قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ کالیکی منڈی میں دو بھائیوں شعیب اور جنید نے مبینہ طور پر جائیداد ہتھیانے کی خاطر بھائیوں نے اپنی سگی بہن نائلہ بی بی کو اپنے آبائی گھرکے ایک کمرے میں قید کر دیا۔ سنگ دل بھائی ہفتے میں ایک بار بہن کو کھانا دیتے۔ نائلہ بی بی ایک ہی چارپائی پر سوتی جبکہ اس کا کمرہ غلاظت اور گندگی سے بھرا ہوا تھا۔ اہل علاقہ کی نشاندہی پر کالیکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نائلہ بی بی کو بازیاب کروایا۔ پولیس نے اس کے بھائی جنید اور قریبی رشتہ دار محمد آصف کو گرفتار کر لیا۔ نائلہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خون کے تمام ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ ماہر نفسیات اور دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کے لیے اسے لاہور ریفر کیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...