جمہوری اصولوںکی پامالی،بھارتی سول سروس کے ایک اورافسراحتجاجاً مستعفی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت میں جمہوری اصولوں اور اقدار کی پامالی پر احتجاجاً بھارت کی سول سروس کے ایک اور آفیسر نے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر فائز انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے ایک آفیسر سیسکی ناتھ سنیل نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ جب جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو پامال کیا جارہا ہو تو حکومت میں رہنا مشکل ہے۔ مستعفیٰ ہونے والے بھارتی آفیسر نے مزید کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ہمارے لئے چیلنج اوربھی بڑھ جائیں گے بہتر ہے کہ میں معاشرے کے لیے سول سروس سے باہر رہ کر خدمت کروں ۔

ای پیپر دی نیشن