اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت تجارت اور صنعت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مل کر زراعت کی ترقی کے لئے جلد ہی ایک پیکیج تیار کرنے اور اسے منظوری کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ فنڈ کیلئے5ارب اور ایگریکلچر ٹیکنالوجی فنڈ کے قیام کیلئے 5ارب روپے اکتوبر میں جاری کرنے اور ہر سال ہر زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کم از کم 2ارب روپے خرچ کرنی کیلئے وزارت خزانہ نے الگ سے رقم مختص کر نے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے جس کی سپلیمنٹری بجٹ کی صورت میں پارلیمنٹ سے الگ سے منطوری لی جائے گی