ملت اسلامیہ کے اتحاد سے کشمیر اورفلسطین آزاد ہو گا،غلام سرورخان

چک بیلی خان(نامہ نگار) ملت اسلامیہ کے اتحاد سے کشمیر اورفلسطین آزاد ہو گا ، مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے کرفیو پر عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے ، پہلا نشان حیدر خطہ پوٹھوار کے لئے اعزاز کی بات ہے ، جنت مسلمانوں کے لئے ہے کافروں کے لئے نہیں ، حکومت جہاد کا اعلان کرے قوم آپ کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے گزشتہ روز 6ستمبر بروز جمعہ کو چونترہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چونترہ گیسٹ ہائوس میں یوم دفاع پاکستان و کشمیر بنے گا پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے میں خطہ پوٹھوار کی مائوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بچوں سے پسینہ مانگا گیا تو انہوں نے خون پیش کر دیا ۔کیپٹن محمد سرور شہید نے 27 جولائی 48 کو اوڑی کے مقام پر کشمیر کی لڑائی میں جام شہادت نوش کر کے تاریخ رقم کی مجموعی طور پر گیارہ نشان حیدر میں سے تین نشان حیدر کا تعلق خطہ پوٹھوار سے ہے۔انہوں نے تحریک پاکستان 65 ،71 ،9-11 سیاح چن اور کارگل کی شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے غازیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہو کہ مسلم اکثریت والے علاقے پاکستان کا حصہ اور ہندواکثیریت والے علاقہ ہندستان کا حصہ ہونگے ۔ہندستان نے دہرا معیار اپناتے ہوئے مسلم اکثریتی علاقہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر لیا اور خود ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چلا گیا اور اب بھی قرار داد 39-47 موجود ہے ۔اس پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا حالانکہ مسلم ممالک انڈونیشیا اور سوڈان کی بعد کی قراد دادوں پر عمل ہو کر مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے حقوق کی بات پر عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے جو اسلام کے خلاف ایک گہری سازش ہے آج نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے جس کی ظلم کی داستانیں نا قابل بیان ہیں۔ ایک ماہ ہو گیا کرفیو لگا ہو اہے جو کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے آج وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں ان کو آج کشمیر میں ظلم نظر نہیں آتا کشمیری نوجوانوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر غائب کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین عملی کوششوں سے آزاد ہوگانہ کہ زبانی ملت اسلامیہ کے اتحاد سے کشمیر اورفلسطین آزاد ہو گا اس حکومت نے سفارتی لحاظ سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کو آزاد کروایا اسی طرح کشمیر کو آزاد کرائیں کیونکہ کشمیر جنت نظیر جنت مسلمانوں کے لئے ہے کافروں کے لئے نہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملت اسلامیہ کو اتحاد و اتفاق دے اور عملی طور پر کشمیریوں کی مدد کی توفیق عطا کرے

ای پیپر دی نیشن