یوم دفاع پرعامرکیانی کی قیادت میں حکومتی وفد کی شہداکے لواحقین سے ملاقات

Sep 07, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی قیادت میں مرکزی قائدین کا وفد نے یوم دفاع شہداء کے لواحقین کے ساتھ مل کر منایا۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے وفد نے راولپنڈی میں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وفد میں سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی بھی شامل تھے۔ تحریک انصاف کے وفد نے شہداء کے لواحقین کو وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی، کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

مزیدخبریں