سکھ برادری کے رہنمائوں کا کرتارپورراہداری کھولنے پر پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف

سکھ برادری کے رہنمائوں نے کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستانی حکومت کے اقدامات اور عزم کی تعریف کی ہے۔

ان خیالات کااظہاربرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمدنفیس زکریا اورلندن میں سکھ برادری کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں باباگرونانک کے پانچ سوپچاسویں یوم پیدائش کے موقع پرکئے جانے والے انتظامات پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے برطانیہ سے آنے والے سکھ یاتریوں کی ویزادرخواستوں میں معاونت کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کرنے پرنفیس زکریا کاشکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن