بحرالکاہل کی جزیر ہ ریاست سولومن چینی قرضوں کے جال سے ہوشیار رہے، تائیوان کا انتباہ

Sep 07, 2019 | 11:55

ویب ڈیسک

تائیوانی حکومت نے بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست سولومن جزائر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چین کی قرضہ فراہم کرنے کی پالیسی سے خبردار رہے کیونکہ وہ اس جال میں جکڑا جا سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سولومن جزائر کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے رواں ہفتے کے دوران اشارہ دیا تھا کہ ملکی حکومت چین کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے قریب ہے۔ چین پہلے ہی اس جزیرہ ریاست کو پچاسی لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی ترقیاتی فنڈ اس صورت دینے کے لیے تیار ہوا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ سفارتی روابط کم کر لے۔

مزیدخبریں