کشمیر میں ظلم و بربریت پر پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے صدر نے پاکستان سے ائر سپیس استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی ہندوستان کے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،بھارت نے گذشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کررکھا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ بھارتی حکومت نے اپنے صدر رام ناتھ کے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستان سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی صدر کو ایئر اسپیس استعمال نہ کرنے کے فیصلے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔