پاک فضائیہ ملک کی فضائی حدود کےتحفظ کیلئےہمہ وقت تیارہے:ائیرچیف مارشل مجاہدانور

Sep 07, 2019 | 17:24

ویب ڈیسک

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کی آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے دوران دشمن کے خلاف شاندار فتح سے دنیا نے ہمارے شاہینوں کی صلاحیت کو دیکھا ۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ ہمارے آبائو اجداد کی قربانیاں ہمارے درمیان اتحاد اور حب الوطنی کا تقاضا کرتی ہیں۔کشمیر کے مسئلے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ہم حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔  بعد میں ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔پرنسپل سٹاف افسروں اور بڑی تعداد میں ہوا بازوں نے تقریب میں شرکت کی۔ یوم فضائیہ کے سلسلے میں کراچی میں ملک کے سب سے کم عمر نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔سدرن ائیرکمان کے ائیرآفیسر کمانڈنگ ائیروائس مارشل غلام عباس گھمن کی سربراہی میں پاک فضائیہ کے ایک چاک وچوبند دستے نے راشد منہاس شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پاک فضائیہ کے سربراہ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔فضائیہ کے دستے نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوان ہوا باز کو غیرمعمولی شجاعت اور عزم کا مظاہرہ کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

مزیدخبریں