امریکی میگزین فوربز نے دنیا  کی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی

معروف امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں امیر ترین خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں مختلف ملکوں اور معروف بین الاقوامی کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔میگزین کی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی لوریل کی چیئرمین فرانسواز بیٹنکورٹ مائیرز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 49.3 ارب ڈالر اور وہ دنیا کی 15ویں امیر ترین انسان ہیں، وہ اپنے خاندان سمیت اس کمپنی کی ایک تہائی مالکن ہیں۔65 سالہ فرانسواز بیٹنکورٹ مائیرز کو ان کی جائداد اپنی والدہ لیلیٰ این بیٹنکورٹ سے وصول ہوئی جو ستمبر 2017ء میں 94 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔فہرست میں دوسرا نام معروف امریکی کمپنی وال مارٹ کے بانی سیم والٹن کی بیٹی ایلس والٹن کا ہے جو 44.4 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی 17ویں امیر ترین انسان ہیں۔69 سالہ ایلس والٹن معروف امریکی کمپنی وال مارٹ کے بانی سیم والٹن کی اکلوتی بیٹی ہیں، تاہم اپنے دو بھائیوں کے برعکس انھوں نے اپنی خاندانی کمپنی سے دور رہ کر اپنی توجہ فن کی طرف کر دی ہے۔ ایلس اپنے آبائی شہر بینٹن ویل میں کرسٹل برجز میوزیم آف امیریکن آرٹ کی سربراہ بھی ہیں۔تیسرے نمبر پر امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون کے بانی جیف بینروس کی سابقہ اہلیہ 48 سالہ مکینزی بیزوس ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 35.6 ارب امریکی ڈالر ہے جو کہ صرف ان کا ایمزون کا حصہ ہے اور کْل مالیت شاید اس سے بھی زیادہ ہو، ان کو یہ رقم اپنے شوہر سے علیحدگی شرائط کے تحت ملی۔
 

ای پیپر دی نیشن