فتح جنگ (نامہ نگار ) وزیر اعظم عمران خان محب وطن اور دیانتدار لیڈر ہے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اوور سیز پاکستانی ملک نواب خان پاگھ نے سرکاری سکول میں 20لاکھ روپے کی لاگت سے تعلیمی سہولیات فراہم کر کے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار صو بائی وزیر مال کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے ایلمنٹر ی سکول پاگھ میں نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی کاموں میں حصہ لینے والوں کا نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جاتا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر ، سابق چیئرمین سردارممتاز حسین ماجھیا،چیف آفیسر حاجی خان بادشاہ ،سابق تحصیل ناظم پنڈیگھیب ملک لیاقت علی خان ، ملک حبیب پاگھ ،ماسٹر محمد حیات خان لنڈاور فیاض محمود و دیگر بھی موجود تھے صو بائی وزیر کرنل (ر) ملک انور خان نے معززین علاقہ کے مطالبے پر گرلز پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرنے سمیت سکول اور قبرستان کی گزرگاہ کے لیے بھی جلد فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا کرنل(ر) ملک انور خان نے کہا کہ حکومت معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے انشاء اللہ آنے والا وقت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا ۔