ڈائریکٹر جنرل راحیلہ تاجور کی تعلیمی وظائف سکیم کو کامیاب بنانے کی ہدایت

لاہور (پ ر) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان ریجنل افسر لاہور نے ڈائریکٹر جنرل راحیلہ تاجور کے احکامات پر وفاقی محکموں کے ملازمین کے زیرتعلیم بچوں کے تعلیمی وظائف کے لئے فارم کا اجراء کر دیا ہے اور اس سکیم کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف ویلفیئر آفیسر لاہور ریجن مقبول احمد چوہان کے مطابق تعلیمی وظائف کی اس سکیم سے حاضر سروس‘ ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے بچے مستفید ہو سکیں گے۔ وفاقی ملازمین کے حفاظ بچے اور بچیاں جنہوں نے 2019-20 ء کے دوران قرآن شریف حفظ کیا ہو اور ان کی عمر 20 سال سے زائد نہ ہو خصوصی وظیفہ کے حق دار ہوں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی ملازمین کے وہ بچے جنہوں نے میٹرک‘ انٹر اور گریجویشن میں 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے ہوں میٹر سکالرشپ کے حقدار ہوں گے۔ چیف ویلفیئر آفیسر مقبول احمد چوہان نے مزید بتایا کہ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام ریجنل دفاتر مرکزی دفتر کے شانہ بشانہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس سکیم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن