خانیوال(خبرنگار) پی ٹی آئی رہنماا رشاد خان ڈاہا نے کہاکہ ملک وقوم کی سلامتی ودفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔6ستمبر65ء کی جنگ میں پاکستانی افواج کے تینوںشعبوںنے یاد گار معرکے سرکرکے نئی تاریخ رقم کی ۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج کی لازوال قربانیوںکے نتیجہ میں پاکستان مستحکم ہواوار دہشتگردی سے نجات ملی۔