ریا ض (اے پی پی) سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ پر پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو عربی زبان میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے ایک مشترکہ اعلامیہ میںاس بارے میں بتایا ہے۔ کہ سعودی ذرائع ابلاغ پر پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو عربی زبان میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا جو کہ دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بہتر بنائے گااور اس سے ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لیے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔