ٹرمپ کے حامیوں کی بوٹ پریڈ کے دوران ٹیکساس جھیل میں 4 کشتیاں ڈوب گئیں

واشنگٹن (بی بی سی نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کی جھیل میں ٹرمپ کے حامیوں کی بوٹ پریڈ کے دوران 4 کشتیاں ڈوب گئیں، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ منتظمین کے مطابق کشتیاں مقررہ حد سے زیادہ تیز چلائی جا رہی تھیں کہ تیز ہوا چلنے سے ایک دوسرے سے ٹکرائیں جن میں سے 4 کشتیاں ڈوب گئیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، حادثہ محض اتفاقی طور پر پیش آیا، ایونٹ میں 26 سو افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن