پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں دو لڑکیاں اور تین لڑکے ہیں۔ خاتون کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے باغبانان سے ہے۔ خاتون اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پشاور میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیدیا
Sep 07, 2020