اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردیئے گئے،ایک آفسرکو تین سال کے لیئے ڈپوٹیشن پر(صوبہ پنجاب)بھیج دیا گیا جبکہ 3آفسران کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جنہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق او ایم جی گروپ کے گریڈ 18کے سیکشن آفسر عدیل رضا جو فنانس ڈویژن(ملٹری) میں کام کررہے تھے کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ، انہیں 3سال کے لیئے ڈپوٹیشن پر پنجاب بھیجا گیا ہے ۔سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21کے آفسر سید حسنین مہدی،اویم جی گروپ گریڈ17کی آفسر سحرش خان اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفسر محمد یوسف کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے ۔ او ایم جی گروپ کی گریڈ17کی آفسرمس ثانیہ سعید کی 12دن کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، وہ 7سے18ستمبر2020تک چھٹی پر ہوں گی۔