لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں اور آج سوموار سے عدالت عالیہ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رواں ہفتہ کیلئے 12 ڈویژن اور 26 سنگل بنچ تشکیل دیدیئے ہیں۔ دریں اثناء چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں مسٹر جسٹس اعجازالاحسن اور مسٹر جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ 11ستمبر تک لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، رواں ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 12 ڈویژن، 26 سنگل بنچ تشکیل
Sep 07, 2020