شیر گڑھ:ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ذہنی معذور بھائی کو گھسیٹاگیا، ملزم گرفتار

Sep 07, 2020

شیر گڑھ ( نامہ نگار) شیر گڑھ کے موضع شیر نگر میں ٹک ٹاکم کی ویڈیو بنانے کیلئے ملزم فرحت  نے اپنے دوست علی ودیگر کے ہمراہ اپنے ذہنی معذور حقیقی چھوٹے بھائی جگنو عرف جگنی کو موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کرگھسیٹا اور نہرمیں لیجا کر ڈبکیاں دیتے رہے ، واقعہ کی ویڈیووائرل ہونے پر پولیس انتظامیہ نے مرکزی ملزم فرحت عباس اور علی حسن مرکزی ملزموں کوگرفتارکرلیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزیدخبریں