ووہان (شِنہوا)ووہان یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کی جانب سیحونگ لیان ٹائپ ہائبرڈ چاول کیلئے مشترکہ ریسرچ سنٹر باقاعدہ طور پر قائم کرنے کی تقریب حال ہی میں چین کے ووہان میں منعقد ہوئی ہے۔حونگ لیان ہائبرڈ چاول سائٹوپلاسمک مرد اسٹریلیٹی (سی ایم ایس( چاول(اوریزا ساٹیوا ایل) کی تین بڑی اقسام میں سے ایک ہے جوکہ ہائبرڈ چاول کے بیج کی پیداوار میں تجارتی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ووہان یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کی نائب سیکرٹری شن ڑوانگ ہائی نے کہا کہ چین کے دوسرے ہائبرڈ چاولوں کے مقابلے میں حونگ لیان بیرون ممالک میں سب سے زیادہ رقبے پر کاشت ہونے والی قسم ہے اور اس کے بیج کی برآمد بھی پہلے نمبر پر آتی ہے۔یہ تحقیقی مرکز پاکستان کے ماحولیاتی ماحول کی بنیاد پر پاکستان اور دیگر "بیلٹ اینڈ روڈ"سے تعلق رکھنے والے ممالک کے لئے حونگ لیان ہائبرڈ چاول کی نئی قسم بنائے گا اور پاکستان کی خوراک کی پیداوار میں تکنیکی امداد فراہم کرے گا تاکہ عالمی فوڈ سیکیورٹی کمیونٹی کی تعمیر میں مثبت حصہ ڈال سکے۔پنجاب یونیورسٹی برائے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے پاکستان میں ہائبرڈ چاول کاشت کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور گروپ فوٹوز کے ذریعے پاکستان میں حونگ لیان ہائبرڈ چاول کی تازہ ترین پیشرفت کو متعارف کرایا۔انہوں نے ووہان یونیورسٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریقین کے مشترکہ تعاون کی بدولت حونگ لیان ہائبرڈ چاول کو مزید پیمانے پر کاشت کیا جاسکتا ہے۔2019 میں دونوں یونیورسٹیوں نے لاہور اور گوجرانوالہ میں حونگ لیان ہائبرڈ چاول کی تین اقسام کی آزمائش کی جن میں سے سب سے زیادہ پیداوار ہیتھروکرومتین پروٹین ون(ایچ پی ون) گوجرانوالہ میں ہوئی جو کہ 12ہزار 900 کلوگرام فی ہیٹر تک پہنچ گئی جو کہ عام چاول کی عمومی پیداوار 3ہزار950 کلوگرام فی ہیکٹر سے بہت زیادہ ہے۔