اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی سالگرہ کی تقریب مسلم لیگ لاہور کے صدر محمد پرویز ملک کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن مرکزی دفتر میںمنعقد کی گئی ،جس مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ تھے، سالگرہ کا کیک عطاء اللہ تارڑ،پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر،شائستہ پرویز ملک ،عمران گورائیہ سمیت دیگر نے کارکنوں کے ہمراہ کاٹا، تقریب میں ایم این اے وحید عالم خان، ایم پی اے رمضان بھٹی،غزاالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،میاں طارق،نذیر خان سواتی،سابق ایم پی اے شمائلہ رانا،ماجد ظہور، میاں طارق، نذیر خان سواتی، عامر خان، رانا اختر محمود، وحید گل ،ملک احمد حسن، راشد علی، صلاح الدین پپی، چوہدری ذوالفقار، فرزانہ راجہ، کشور سلطانہ، مسز خان، رخسانہ کوکب سمیت لیگی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ حمزہ شہباز کو قید میں پندرہ ماہ کا عرصہ گزر گیاہے، آج یوم دفاع منا رہے ہیں ان غازیوں کو جنہوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا سلام پیش کرتے ہیں حمزہ شہباز کم عمر سیاسی اسیر ہیں انہیں اس جرم کی سزا دی گئی جو کیاہی نہیںمشرف دور کے دس سال ظلم برداشت کیا نیب نے ہر طرح کی تحقیقات کیں۔ اس وقت کے چیئرمین نیب نے حمزہ شہباز کو داد دی کہ ملک بھر سے ریکارڈ منگوایا لیکن آپ اور آپ کے خاندان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ عمران خان کا جھوٹا کرپشن کا بیانیہ سسک سسک کر دم توڑ چکا ایک پائی کی کرپشن نہیں کی۔پرویز ملک نے کہا کہ حمزہ شہباز کو ڈیڑھ سال سے قید میں ڈالا ہوا ہے زیادتی ہو رہی ہے حمزہ شہباز کو قید میں ڈالنے سے ملک کا نقصان ہوگاعمران خان نے ہر وعدے پریوٹرن لیاہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی اس کو ترقی کی راہ پر ضرور گامزن کریں گے،تقریب کے آخر میں خواجہ عمران نذیر نے ملکی سلامتی، حمزہ شہباز کی رہائی میاں نواز شریف کی صحتیابی،اور شریف فیملی کی مشکلات دور کرنے حوالے سے دعائیں کی گئیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچازاد بھائی حمزہ شہباز کو 46 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سالگرہ پر ٹوئٹ میں ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے عوام کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ ’حمزہ شہباز، آپ مسلم لیگ (ن) اور اس کے نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کر رہے ہیں، آپ حقیقتاً اپنے نام 'حمزہ' کے لائق ہیں، پیارے بھائی سالگرہ مبارک، آپ کی فتح ناگزیر ہے، مضبوط رہیں‘۔انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک سال سے اپنی فیملی خصوصاً پیاری بیٹی سماویہ سے دور اور قید تنہائی کی تکالیف جھیلتے ہوئے دیکھ کر اذیت ہوتی ہے۔ادھرمریم نواز نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن عظیم مائوں اور ان کے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام ،جنہوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس وطن پر آنچ نہ آنے دی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے،ہم سب کا آپ کو سلام۔
حمزہ شہباز کی ماڈل ٹائون میں سالگرہ تقریب ’’آپ مسلم لیگ ن، اس کے نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کررہے ہیں‘‘: مریم نواز کا ٹوئٹ
Sep 07, 2020