صحابہ، اہل بیت بارے نازیبا کلمات ناقابل برداشت ہیں:نورالحق قادری

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہاہے کہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کے بارے نازیبا کلمات ناقابل برداشت ہیں اورکسی  مسلک یا فرقہ کو مذہبی انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے یہ بات  جامعہ قاسمیہ ، جامعہ سلفیہ ، اور جامعہ رضویہ فیصل آباد کے دورے کے دوران  میڈیا سے گفتگومیں کیا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ کسی بھی مسلک یا فرقہ کو مذہبی انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی ،اورسب کے خلاف بلا امتیاز و تفریق کارروائی ہوگی۔  وفاقی وزیرنے کہاکہ  صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کے بارے نازیبا کلمات ناقابل برداشت ہیں ۔ ذمہ داران کے خلاف ایف آء آر درج ہو چکی اور وہ  سزا سے نہیں بچ پائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ  عقیدہ ختم نبوت اور اسلام کے نام کو سیاسی مقاصد  کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ حکومت میں عاشقان رسول اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرنے والے موجود ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن