ٹیک آف کرلیا، عوام کیلئے ریلیف کا وقت آگیا: شاہ محمود

ملتان (سپیشل رپورٹر‘ خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیک آف کر لیا ہے۔ اب سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو ریلیف دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں کو ریوائز کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی پی پیز سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لئے بات چیت کی ہے۔ غلط منصوبہ بندی کی بدولت زرعی نقصان بھی ہوا اور بجلی کے نرخ بھی بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فاطمہ جناح ٹاؤن ملتان میں 132کے وی گرڈ سٹیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی کے ادوار میں کسی نئے ڈیم کے منصوبے پر کام نہیں کیا گیا۔ ہماری حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم پر کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا فاطمہ جناح کالونی عرصہ دراز سے بن چکی لیکن سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے آباد نہ ہو سکی۔ نئے گریڈ سٹیشن سے 5 ہزار کمرشل اور 500 انڈسٹریل کنکشن دستیاب ہونگے۔ اس گریڈسٹیشن سے 14 نئے فیڈرز بنائے جائیں گے جس سے بجلی کی ٹرپنگ میں کمی آئے گی۔دریں اثنا قومی حلقہ 156 میں 52 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر نیو شاہ شمس ڈسپوزل سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود حسین قریشی نے کہا کہپنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی4 کروڑ آبادی کے 13 اضلاع کے لیے علیحدہ اے ڈی پی پرنٹ ہو گی ملتان،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویڑن کے اضلاع کے فنڈز اب اپر پنجاب میں شفٹ نہیں ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ ملتان میں سول سیکرٹریٹ کا قیام ہے جنوبی پنجاب کے کے سیکرٹریوں کے لیے سرکٹ ہاو س میں عارضی دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...