جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان  کے تحت  مساجد میں عظمت و رفعت  صحابہ کرام کے موضوع  پر خطابات 

کراچی ( نیوز رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفی، مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے قائد و امیر پروفیسر سینیٹر ساجد میر ، نائب امیر جماعت مولانا حافظ محمد سلفی،مولانا قاری محمد یعقوب فیصل آبادی،  علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی،  مولانا محمد یوسف قصوری، مولانا جمیل اظہر وتھرا ، مولانا زاہد ہاشمی الازھری لاہور، مولانا عبد الرحیم شاہ راجن پور، مولانا عبد الحنان بندھانی سکھر، رانا محمد شفیق خان  پسرو ری لاہور، شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ شیخ محمود الحسن، نائب شیخ الحدیث مولانا عبد الحنان سامرودی، حافظ محمد انس مدنی، علامہ عبد الخالق فریدی، ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی، مولانا عبد العزیز نورستانی پشاور، مولانا فضل ربی کوئٹہ، مولانا مفتی عبد الوکیل ناصر، مولانا مفتی محمد صہیب شاہد، مولانا حافظ قاری محمد ابراہیم جونا گڑھی، حافظ عبدا لغفار سامی، صحیفہ اہلحدیث کے مدیر عبد العظیم حسن زئی، مولانا حافظ محمد نعیم راشد، عبید اللہ عبد الجبار سلفی ، جماعت کے میڈیا ترجمان عبد الرحمٰن عابد راجپوت ، حافظ فیصل سلفی، حافظ عبد السلام سلفی اور کراچی سمیت پورے پاکستان کی مساجد میں علماء کرام نے صحابہ کرام کی عظمت و رفعت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام کا زادِ راہ علم تھا اور آج کے علماء سو کا زادِ راہ پیسہ ہے مولانا سلفی نے کہا کہ رب کائنات نے قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں صحابہ کرام کا تذکرہ فرما کر ان کی دینِ اسلام کیلئے خدمات اور ان کے ان گنت کارناموں کو رہبرانِ دین کیلئے اور کائنات کے ہر فرد کیلئے درسِ عبرت بنا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن