وفاق کا صحرائے تھرکونیشنل پارک کی حثیت دلوانے کا اعلان

مٹھی (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے صحرائی خطے تھر کو نیشنل پارک قرار دلوانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت سندھ کے ساتھ اشتراک سے کوششیں شروع کی جائیں گی۔ اس امر کا اظہار وفاقی سیکریٹری برائے موسمیاتی تبدیلی وزارت ناہید شاھ درانی نے سندھ میں گدھ پرندوں کے تحفظ سے متعلق ایک رپورٹ کے اجرا کے ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ رپورٹ عالمی ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے تعاون سے بانھ بیلی، سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف کنزرویشن کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ جنگلی حیات کے ماہر زیڈ بی مرزا اور آئی یو سی این کے نوید سومرو اور فروا شریف نے اس مطالعاتی رپورٹ کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ رپورٹ گذشتہ ہفتے ایک ویبینار کے ذریعے جاری کی گئی جس میں وفاقی سکریٹری برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی ناہید شاہ درانی، سابق سینیٹر جاوید جبار، سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی کے سی ای او سید ابوالفضل رضوی ، جنرل منیجر نصیر میمن، محکمہ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر، دیگر ماہرین ڈاکٹر زیڈ بی مرزا اور ہندوستان ، امریکہ ، برطانیہ ، نیپال ، تھائی لینڈ اور مختلف ماہرین اور سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن