ہم پر الزام لگانیوالوں نے قرض لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا: رانا ثناء

Sep 07, 2020

قطب پور (نامہ نگار)ملک معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے ہم پر زیادہ قرضے لینے کاالزام لگانے والوں نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لے کر ریکاڈقائم کر دیا ۔ایک کروڑنوکریوںاور پچاس لاکھ گھر دینے والی حکومت نے لاکھوںلوگوںکو بے روز گار کر دیا اور ہزارو ںلوگوںکو بے گھر کرنے والی حکومت نے تبدیلی کے نام پر جو ڈرامہ رچایا تھا وہ فلاب ہوگیا ہے عوام اب نیا پاکستان کے نعرے سے تنگ آچکے ہیںاب وہ پھر میاںمحمد نواز شریف والے پاکستان کو یاد کر رہے ہیں۔ یہ بات صوبائی صدر رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے ملتان ڈویژن مسلم لیگ (ن)کے صدر عبدالرحمان کانجو اور جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید،سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ ،اخلاق حاشمی ،سعد خورشید کانجو ،جنید حاشمی اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ عبدلرحمان کانجو نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی تنظیم سازی زورشور جاری ہے کافی اضلا ع میںتنظیمیںمکمل کر لی ہیں باقی بھی جلد مکمل کر لی جائیں گی ۔

مزیدخبریں