میرپورخاص(بیورورپورٹ) گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کا پانی نہیں نکالا جا سکا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں کئی کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش نسل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بارش سے متاثرہ افراد جو کہ کھلے آسمان کے نیچے پناہ لیئے ہوئے ہیں ان کا مچھروں نے جینا محال کر رکھا ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں بھی مچھروں کی یلغار ہے جس کی وجہ سے ملیریا کی وبا پھوٹنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے دوسری مچھروں سے بچاو کے لوشن،مچھر مار اسپرے اور مچھردانیوں کی مانگ میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے شہر کے سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ضلع بھر سے بارش کے پانی کو فوری طور پر نکالا جائے اور ضلع میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے اور ذائد قیمتیں وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
میرپورخاص، بارش کے پانی کی عدم نکاسی سے مچھروں کی بہتات، ملیریا پھوٹنے کا اندیشہ
Sep 07, 2020