یوم فضائیہ آج (پیر) قومی جوش وجذبے سے منایاجارہاہے ،یہ دن انیس سوپینسٹھ کی جنگ میں بھارتی جارحیت کے خلاف ملک کی فضائی حدود کادفاع کرنے والے جانبازوں کی یادمیں منایاجاتاہے۔
انیس سوپینسٹھ کی جنگ میں بہادرپاکستانی ہوابازوں نے محدود وسائل کے باوجودنہ صرف بھارت کی فضائی جارحیت کوناکا م بنایابلکہ اپنی غیرمعمولی جنگی مہارت اوربہادری سے بھارت کو ذلت آمیز شکست دی۔
پاک فضائیہ کے ماہر ہوابازمحمدمحمودعالم جوایم ایم عالم کے نام سے مشہورہیں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکاجہازمارگرائے۔