بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردینے کے واقعہ کا نوٹس

 چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردینے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی اور پھر اس معصوم کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔پھول جیسی ننھی بچی پر زیادتی کے بعد تشدد اور اسے جلادینا دل دہلادینے والا سانحہ ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ہدایت کی ہے کہ سندھ پولیس مجرم تک پہنچے اور اسے کیفرکردار تک پہنچائے۔انھوں نے کمسن بچی سے زیادتی کی تفتیش کے معاملے میں سندھ پولیس کو فوری نتائج دینے کی ہدایت کردی ہے ۔انھوں نے  سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ بچی سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔یہ بھی ہدایت کی کہ سندھ حکومت کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے رہائشی اس متاثرہ خاندان کی ہرممکن دادرسی کرے.

ای پیپر دی نیشن