سپریم کورٹ نے پی سی بی کے خلاف پی ایس ایل لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر دائر درخواست مسترد کردی

Sep 07, 2020 | 16:30

سپورٹس رپورٹر

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ  کے سابق رکن اور اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے  سابق صدر شکیل شیخ کی پی سی بی کے خلاف چیمبر اپیل مسترد کردی ہے۔ شکیل شیخ اور نعمان بٹ نے 2 جون کو پی ایس ایل میں لائیو اسٹریمنگ کے رائٹس ایک جوا ساز کمپنی کو بیچنے پر اپیل فائل کی تھی۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ کسی بھی پاکستانی شہری کے  بنیادی حقوق اور آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی گئی تھی کہ اس معاہدے پر چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو معطل کرکے کام سے روک دیا جائے جسے مسترد کردیا گیا۔ اس سے قبل بھی اسی کیس سے متعلق درخواست اعتراضات  لگا کر واپس کی گئی تھی۔

مزیدخبریں