مہنگے غیر ملکی قرضے اور ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیاں ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں: پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ٹیکسیشن کے نظام میں موجود سقم دور کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے مہنگے غیر ملکی قرضے اور ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیاں ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان ٹیکس بار کے سرپرست اعلی عبدالقادر چمن ، صدر آفتاب اقبال ناگرہ ، سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری ، نائب صدر ارشد مان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف کمشنر ایف بی آر سیالکوٹ ڈاکٹر طارق محمود خان، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک اشرف اعوان ، نعیم شاہ ، زوہیب الرحمن زبیری ، صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ ، نائب صدر عاشق علی رانا ، قمر الزمان چوہدری ، سرپرست اعلیٰ سیالکوٹ ٹیکس بار سجاد احمد بٹ سمیت پاکستان بھر کی 32 ٹیکس بارز کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی ۔تقریب میں نو منتخب عہدیدارا ن صدر شکیل احمد، سیکرٹری امجد علی اور دیگر عہدیداران نے حلف اٹھایا۔مقررین نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی سکیم کو میچور کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ،حکومت شارٹ فال اور بجٹ خسارے کو دور کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے ۔ چیمبرز اور ٹیکس بارز کے تعاون سے حکومت بآسانی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے ۔ اس موقع پر عہدیدران نے شجر کاری مہم کے تحت پودابھی لگایا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...