لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن  نے چکی سے تیار کردہ آٹے کی ایک کلو قیمت میں 2 روپےکا اضافہ کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن  نے گزشتہ روز سے چکی سے تیار کردہ آٹے کی ایک کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 72روپے سے بڑھ کر 74 روپے ہو گئی ہےجبکہ لاہور  کےبیشترعلاقوں میں بعض آٹا چکی مالکان پہلے ہی ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹا 75روپے  سے 76 روپےفی کلو فروخت  کر رہے ہیں۔جبکہ لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت74روپے مقرر کی ہے جس پر آج سے اطلاق ہو جائے گا ۔ 75روپے سے 76روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کا موقف ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2300روپے ہو  گئی ہے اور اس صورتحال میں ہم 74روپے میں چکی سے تیار کردہ آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔

ای پیپر دی نیشن