لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس سے دست درازی کے مقدمہ میں مقامی عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ شناخت ہونے والے چھ ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش گیا گیا۔ لاری اڈہ پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے پولیس کی درخواست پر ملزم شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔