اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پلانٹ کے غیرقانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کومسنگ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور تفتیشی افسر سے متعلق استفسار کے بعد کہاکہ تفتیشی افسر کو بلائیں اشتہاری ملزم محمد علی کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کرے،عدالت نے یہ بھی کہاکہ اگر تمام ملزمان موجودہیں تو آج فردجرم عائد کردیتے ہیں، اس موقع پر وکیل صفائی نے کہاکہ ہمیں ریفرنس کے جو والیوم فراہم کیے گئے ان میں اکثر صفحات غائب ہیں،66 والیم ہمیں دیے گئے جبکہ 4 والیم مسنگ ہیں،جس پر عدالت نے کہاکہ اس سے متعلق بھی تفتیشی افسر سے پوچھ لیتے ہیں، تفتیشی افسر کو بلا لیں تاکہ تاخیر نہ ہوئے، اگلی سماعت پر آئے گا دیکھے گا تو تاخیر ہوگی، عدالت نے تفتیسی افسر کو طلب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کو جانے کی اجازت دے کر سماعت میں وقفہ کردیا،جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر ملزمان کے وکلاء نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مسنگ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت14 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
غیرقانونی ٹھیکے‘منی لانڈرنگ ریفرنس : نیب کومسنگ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت
Sep 07, 2021