فیصل آباد: وکلاء اور شہریوں کا ایس ایچ او پر ڈنڈوں سے تشدد‘ تھپڑوں کی بارش

Sep 07, 2021

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مذاکرات کے دوران وکلاء کے ایک گروپ اور شہریوں نے ایس ایچ او پر دھاوا بول دیا اور تھپڑوں،  ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ ڈالا۔ ایس ایچ او نے بھاگ کر جان بچائی۔ پولیس نے15نامزد سیمت 35 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کونسل چوک میں چک جھمرہ کے رہائشی مرد و خواتین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا پولیس نے ان کے گھر دھاوا بول کر بلاجواز دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ نے مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کیلئے کہا اور کارروائی کی دھمکی دی۔ اس دوران وکلاء ایس ایچ او کی پٹائی کے دوران ساتھ موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ جبکہ ایس ایچ او مار سے بچنے کیلئے بھاگ کر سی پی او آفس میں گھس گیا۔ پولیس تھانہ سول لائنز نے ایس ایچ او کی مدعیت میں پچاس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں