قصور‘ ڈسکہ، مظفر گڑھ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی+ ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف واقعات میں 5 افراد کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔ رحمان کالونی کی رہائشی 14سالہ پانچویں جماعت کی طالبہ گھر میں اکیلی تھی، والد دوائی لینے گیا ہوا تھا کہ محمد عمران زبردستی گھر اپنے ساتھی جاویدکے ساتھ داخل ہوگیا۔ ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بچی چیخی تو اس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جسم پر خراشیں ڈالیں۔ ڈسکہ کے محلہ ندیم آباد کے عارف کی 9سالہ بیٹی گھر سے دکان پر سودا لینے گئی تو اس کو اوباش ملزم جمعہ خان اپنے ساتھ خالی دکان میں لے گیا۔ مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کے اغوا اور زیادتی کیس کے ملزم کاشف کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اسے 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پھولنگر کے علاقے کوٹ فضل شاہ کی رہائشی (ن ک) نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں گھر میں اکیلی موجود تھی، ملزم اعظم آیا اور مجھے ورغلایا، مجھے بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور قصور کے علاقے لوگر جھگیاں کے رہائشی عارف بشیر نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ملزم سرور اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ شادی پر آیا ہوا تھا۔ اس نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔ اسی طرح محمد نعیم نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرا بیٹا علی حسن دین گڑھ قصور میں موجود تھاکہ ملزم رنگ الہیٰ آیا اور اسے ورغلاء پھسلا کر ایک گودام میں لے جا کر جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔