سرائے مغل: تعلقات سے منع کرنے پرحاملہ بیوی قتل، خودکشی کا ڈرامہ

سرائے مغل (نامہ نگار) خاوند نے بھائی کی مدد سے ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر حاملہ بیوی کو تشدد، قتل کر کے لاش چھت سے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔ تھانہ سرائے مغل میں اقراء کے باپ منظور حسین  کی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ مقتول اقراء کی شادی 2 سال قبل امانت علی کے ساتھ ہوئی اور اسکے بطن سے ایک سالہ بچی کنیزہ بی بی  ہے۔ اس دوران امانت نے ایک دوسری عورت سے ناجائز تعلقات قائم کر لیے۔ جس پر اسکی بیوی اقراء نے احتجاج کیا اور باپ کے گھر آگئی۔ گزشتہ روز خاوند نے بذریعہ پنچایت معافی مانگی اور اپنی بیوی کو منا کر گھر لے گیا۔ باپ کو اطلاع ملی کہ خاوند پھر اپنی بیوی پر وحشیانہ تشدد کر رہا ہے۔ جب باپ داماد کے گھر پہنچا تو امانت اور اس کا بھائی خرم شہزاد مردہ اقراء کو رسہ ڈال کر چھت سے لٹکا رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...