معیشت میں تیزی آ رہی‘ ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے: شوکت ترین

Sep 07, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ  پاکستان کی معیشت میں تیزی آرہی ہے اور ملک جامع اور پائیدار ترقی کی سمت میں گامزن ہے۔ درآمدی شعبہ میں طلب میں اضافہ ہورہا ہے،  تجارتی خسارہ پائیدار سطح پر ہونے سے معیشت میں بحالی کے عمل کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں وزارت خزانہ میں تجارتی توازن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری تجارت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران تجارتی توازن کی صورتحال کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ معیشت میں پھیلائوکی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، ایک بار درآمد کی جانیوالی اشیا جیسے کوویڈ 19 کی ویکسن  اور خام مال کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے جولائی اور اگست میں درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔  وزیرخزانہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ  وزارت تجارت کو ماہانہ بنیادوں پر درآمدات اور برآمدات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کوویڈ 19 کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے اختیا رکردہ دانش مندانہ پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی بحالی کا عمل تیز ہوا ہے۔

مزیدخبریں