صنعائ(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں سرگرم عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کے لیے بھیجے گئے تین بمبار ڈرون طیاروں کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر تین بیلسٹک میزائل داغے جنہیں فضا ہی میں تباہ کردیا گیا۔