اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امورپرتبادلہ خیال کیا گیاوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیاوزیر خارجہ نے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزم ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات
Sep 07, 2021