اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے وطن کے لئے جان قربان کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6ستمبرجرات اور قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کا دفاع کرنے والے شہداء اور غازیوں کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے، مسلح افواج کے جوانوں نے بہادری اور استقلال سے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبرملکی خودمختاری و سالمیت کی خاطر ملی یکجہتی کی تجدید کا دن ہے۔
6ستمبرملکی خودمختاری و سالمیت کی خاطر ملی یکجہتی کی تجدید کا دن ہے، شہزاد وسیم
Sep 07, 2021