دوبارہ افغاستان فوج بھیجنی پڑے گی ، طالبان ملک کو کنٹرول نہیں کر پائیں گے : امریکی سینیٹر

Sep 07, 2021

واشنگٹن +بیجنگ(نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم  نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں واپس جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے کا کہنا ہے  کہ امریکہ کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر پائیں گے۔ وہاں کے حالات سے مجبور ہو کر امریکہ کو دوبارہ افغانستان میں فوجی بھیجنا ہی پڑیں گے۔ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان واپس جائیں گے۔ امریکی ری پبلکن  پارٹی کے اہم رہنما نے بی بی سی  کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی فوجی مستقبل میں افغانستان واپس جائیں گے۔ بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ کرنا پڑے گا کیونکہ (دہشتگردی) کا بہت بڑا خطرہ ہو گا۔ امریکی سینیٹر کا کہنا  تھا کہ طالبان دور حاضر کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔ وہ افغان لوگوں پر ایک ایسی حکومت کا تسلط کریں گے جو ہمارے لئے تکالیف کا باعث ہو گی۔ مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ القاعدہ کو محفوظ مقامات مہیا کریں گے جن کا مشن ہے کہ ہمیں مشرق وسطی سے نکال باہر کریں  اور وہ ہم پر اس لئے حملہ کریں گے کیونکہ انہیں ہمارا طرز زندگی پسند نہیں۔

مزیدخبریں