لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے تبدیلی کے امکانات ہیں۔ اس سلسلے میں وفاق اور پنجاب کے درمیان باقاعدہ مشاورت ہوئی ہے جس کے بعد یہی بتایا جا رہا ہے کہ کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ راؤ سردار کو آئی جی پنجاب تعینات کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار میں ملاقات ہوچکی ہے۔ کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز جبکہ راؤ سردار ایم ڈی سیف سیٹیز اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں۔ کابینہ سے باقاعدہ منظوری کے بعد وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے آج نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔
کامران افضل کے نئے چیف سیکرٹری راؤ سردار کے آئی جی پنجاب بننے کا امکان
Sep 07, 2021