لاہور (سٹی رپورٹر + اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 14 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے جبکہ جسٹس (ر) عبدالستار اصغر کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات کر دیا گیا ہے۔ سٹی رپورٹر کے مطابق پنجاب حکومت نے چھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عہدہ کے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان میں چوہدری محمد طارق جاوید کو سپیشل جج اینٹی کرپشن بہاولپور۔ محمد ارشد علی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن فیصل آباد۔ محمد سلیم کو سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ۔ ملک مشاق احمد اوجلہ کو سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان۔ نوید احمد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن ڈی جی خان اور طارق محمود خان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کردئیے، راجہ قمر الزمان کوجج احتساب کورٹ 1 راولپنڈی،علی نواز کوجج احتساب کورٹ3راولپنڈی،طارق محمود باجوہ کوجج احتساب کورٹ2 ملتان،نسیم احمد ورک کوجج احتساب کورٹ2 لاہور،ملک علی ذولقرنین اعوان کوجج احتساب کورٹ3 لاہور،محمد ساجد علی کو جج احتساب کورٹ5لاہور،عزیز اللہ کوجج احتساب کورٹ 6 لاہور تعینات کردیا گیا۔ جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تقرری کے منتظرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ کو احتساب عدالت راولپنڈی تعینات کردیا ،فاضل جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ دریں اثناء جسٹس ریٹائرڈ عبدالستار اصغر کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات کردیا گیا ہے۔
14 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا تقرر و تبادلہ
Sep 07, 2021