چھ سالہ ماہم زیادتی و قتل کیس کی سماعت  ماڈل کورٹ منتقل

Sep 07, 2021

کراچی (وقائع نگار) چھ سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد کیس کی سماعت ماڈل کورٹ میں ہوگی تفصیلات کے مطابق کورنگی میں 6سالہ بچی سے زیادتی،قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں انسداد دہشت گردی سے کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو منتقل کردیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عادل نذیر نیچالان سیشن عدالت کوبھیجا۔جس کے بعد ماہم زیادتی اور قتل کیس کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوگی ، انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کیروبرواعتراف جرم بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں