تہران (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پنج شیر سے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں۔ پنج شیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنج شیر کا معاملہ تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کیا جائے۔ طالبان کو بین الاقوامی قوانین ، دعوئوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہئے۔ تمام افغانوں کی نمائندہ حکومت کے قیام ، افغان عوام کی مشکلات کے خاتمے کیلئے کام کریں گے۔